اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بیلسٹک میزائل زلزال 2 سے سرحدی شہر جیزان کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی فوج اور قبائل کا مختلف محاذوں پر سعودی عرب کی جارح فوج کا مقابلہ جاری ہے۔ یمن پر ظالمانہ جارحیت کے سلسلے میں سعودی عرب کو امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود اسے یمن کے محاذ پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ لیکن اس نے اس جنگ میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کا خوب ارتکاب کیا ہے۔
.......
/169